آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 247رنوں سے شکست دی

ملبورن :
آسٹریلیا نے ملبورن کرکٹ میدان پر کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے دن اتوار کو نیوزی لینڈ کو 247 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لیا ہے۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے سامنے 488 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا پیچھا کرتے ہوئے کیوی ٹیم 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔کیوی ٹیم نے 71 اوور کا سامنا کیا۔اس کی طرف سے ٹام بلنڈیل نے 121 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ ہنری نکولس نے نے 33، بیجے واٹلنگ نے 22 اور مشیل سیٹنر نے 27 رنز بنائے۔کپتان کین ولیمسن سمیت چھ بلے باز دوہندوسوںمیں بھی نہیں پہنچ سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ناتھن لیون نے 81 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ جیمس پیٹسن کو تین کامیابی ملی۔پہلی اننگز میں شاندار 114 رن بنانے والے آسٹریلیائی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 148 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر 168 رنز پرڈکلیئرکرنے کا اعلان کر دیا۔اس کے لئے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر نے 38، جو برنس نے 35، میتھیو ویڈ نے ناٹ آؤٹ 30 اور ہیڈ نے 28 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے تین کامیابی حاصل کی۔سیٹنر کو ایک وکٹ ملا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*