Home قومی خبریں آسٹریلیا نے 15 مئی تک بھارت سفرپر پابندی عائد کی

آسٹریلیا نے 15 مئی تک بھارت سفرپر پابندی عائد کی

by قندیل

نئی دہلی:آسٹریلیا نے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں ہونے والے بے تحاشا اضافے کے پیش نظر منگل کے روزہندوستان سے براہ راست پرواز پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہاہے کہ یہ معطلی 15 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ہندوستان سے غیرملکی مسافر اپنے ممالک جارہے ہیں ، ان میں بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔برطانیہ اور نیوزی لینڈ سمیت بہت سے ممالک نے ہندوستان سے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ماضی میں آسٹریلیا نے پروازوں میں 30 فیصد کمی کی تھی لیکن آج اس پابندی کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا اور راجستھان رائلز کے فاسٹ با لراینڈریو ٹائی نے ہندوستان میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اپنے ملک میں داخلے کے خدشات کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ دیا تھا اور دعویٰ کیاہے کہ آسٹریلیا کے بہت سے کرکٹر یہ فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اسی دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کے کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا نے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment