Home اسپورٹس آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست،بھارت نے سیریز جیتی

آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست،بھارت نے سیریز جیتی

by قندیل

سڈنی:ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریزمیں شکست کابدلہ لیااورٹی 20 سیریز میں ناقابل شکست 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سڈنی میں کھیلے گئے سیریزکے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی مسلسل 10 ویں کامیابی ریکارڈکی۔ وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیاکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان آسٹریلیا میتھیو ویڈ (58) کی مددسے 195رنزکاہدف دیا۔ تب ہندوستانی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 2 گیندیں باقی رہ کر 4 وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔ ہاردک پانڈیا (42 ) نے فاتح چھکا لگایا۔ہاردک پانڈیا نے 42 رنز کی شراکت کی اور جیت کے لیے ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 22 گیندوں پراپنی ناقابل شکست اننگ میں 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے جبکہ شریئس آئیر (12 ) نے 5 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں نے 5 ویں وکٹ کے لیے46 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔شیکھر دھون اور لوکیش راہل نے ہندوستانی ٹیم کو ایک تیز شروعات دی جو 195 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے نکلی۔ 56 کے اسکور پر راہل کویو ٹائی نے لوٹایا۔ وہ سویپسن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ راہل نے 22 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مددسے 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد شیکھر دھون نے اپنے ٹی 20 بین الاقوامی کیریئر کی 11 ویں ففٹی کی۔شیکھردھون نے 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

You may also like

Leave a Comment