ٍ اورنگ آباد کی محلہ لائبریریوں میں منایا گیا قومی یوم مطالعہ

اورنگ آباد: 19؍جون کو ہر سال بھارت میں قومی یومِ مطالعہ کے طورپر منایاجاتاہے۔یہ دن دراصل بھارت میں کتب خانوں کے احیاء کی تحریک کے بانی کہے جانے والے P.N .PANICKERپی این پنی کرکی یادمیںمنایاجاتاہے جن کا تعلق کیرالہ سے تھا وہ ایک استاذاور سماجی خدمتگار تھے۔جن کی کوششوں سے 1945میں ریاست کیرالہ کے مختلف گاوؤں میں 47لائبریاں قائم ہوئی تھیں ۔انہیں کی یاد میں قومی سطح پر ہرسال 19جون کو قومی یومِ مطالعہ منایا جاتاہے۔اس تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اورنگ آباد کی محلہ لائبریریوں کی محرک مریم مرزا نے بڑے پیمانے پر شہر میں یہ دن مناکر پی این پینکر کو خراج عقید ت پیش کیاہے۔
اورنگ آباد میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے تحت جاری’مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبری ‘‘ کی نو لائبریوں میں قومی یومِ مطالعہ منایاگیا۔ بائجی پورہ میں واقع شہر کی پہلی لائبریری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری میں بچوں نے لائبریری سے اپنی پسندیدہ کتابیں حاصل کر ان کالائبریری انچارچ مرزا نشاط ترنم کی نگرانی میں اجتماعی مطالعہ کیا۔اسی طرح شہر کے معروف علاقہ کراڑپورہ میں واقع بیگم حضرت محل محلہ لائبریری سے وابستہ بچوں نے لائبریری میں بیٹھ کر کتابوںکا مطالعہ کیا۔اس لائبریری کی انچارچ سیدہ عائشہ ہاشمی نے بچوں کی رہنمائی کرتے ہوئے آج کے دن کی اہمیت بتاتے ہوئے طلباء کیا پڑھنا چاہیے اورکیانہیں پڑھنا چاہیے یہ بتاتے ہوئے پی این پنیکر کے بارے میں تفصیل سے بتایا جن کی یاد میں آج کا قومی یوم مطالعہ دن منایا جارہاہے ۔نارے گاؤں میں واقع مشہور مراٹھی شاعر الہی جمعدار کے نام سے قائم محلہ لائبریری کے ممبران سے مرزا صبا یونس نے ہال میں موجودبچوںسے مطالعہ کی اہمیت افادیت گفتگو کرتے ہوئے انہیں کتابوں کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملک کے قومی رہنماؤںکی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں کو مفت کتابیں تقسیم کی گئیں ،خاص کر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا کے شمارے انہیں دیے گئے ۔
اورنگ آبادمیں محلہ لائبریوں کی محرک چٹھی جماعت کی مریم مرزا جس نے شہر کے ہرمحلہ میں لائبریری قائم کرنے کا عزم کیاہے اور اب تک اس کی کوششوں سے دس لائبریریاں قائم ہوچکی ہیں ۔اس نے بتایا کہ مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ آج شہرمیںریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کے تعاون سے جاری شہر کے محلہ لائبریری میں قومی یومِ مطالعہ منایاجارہاہے ۔یہ دن ملک کی ایک عظیم شخصیت کی یاد میں منایا جارہا ہے جس نے اپنی پوری زندگی لائبریریوں کے قیام اور ان کے تئیں عوامی میں بیداری پیداکرنے کے لیے وقف کردی تھی ۔آج انہیں بھارت میں کتب خانوں احیاء کی تحریک کا بانی کہا جاتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ان کی وراثت اور خوابوں کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ اس سال کے آخرتک میرا عزم ہے کہ اورنگ آبادمیں 50لائبریاں قائم ہوجائیں۔
فاؤنڈیشن کے بانی وصدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ کے تحت جاری دس لائبریریوں کا دورہ کیا اور وہا ں موجود بچوں سے خطاب کرتے ہوئے پی این پینکر اور ان کی تحریک کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ آج یہ شکایت عام ہوگئی ہے کہ بچے پڑھتے نہیں ہے ،کتابوں کے مطالعہ کا شوق کم ہوگیا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ بچوں پر الزام ہے اور آپ لوگ لائبریوں میں موجود تمام کتابوں کا مطالعہ کرکے آپ پر لگائے جانے والے الزامات کوغلط ثابت کردکھائیں گے ۔ محسن اورنگ آبا ذوالفقار حسین د محلہ لائبریری کے انجارچ سید جاوید علی نے بڑے اہتمام کے ساتھ محلہ کوبچوں کے ساتھ یومِ مطالعہ منایا ہے ۔ پدم بھوشن مولانا عبدالکریم پاریکھ محلہ لائبریری کے انچار چ مولانا محمد صادق ندوی ،بھارت تن خان عبدالغفارخان محلہ لائبریری کے انچارج ڈاکٹر لئیق الرحمن اورمراٹھی ادیب کسم آگرج کے نام سے قائم محلہ لائبریری کے سرپرست مقیم دیشمکھ ( سابق سی ای او ضلع پریشد) و دیگر ذمہ داران نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ آج کا یومِ مطالعہ دن منایا۔ ان سب کا شکریہ مرزا مریم جمیلہ نے ادا کیا۔