Home قومی خبریں اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.12 لاکھ کروڑ روپے ہوئی

اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.12 لاکھ کروڑ روپے ہوئی

by قندیل

نئی دہلی :وزارت خزانہ نے بدھ کے روزکہاہے کہ اگست میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.12 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رہی جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلسل دوسرے مہینے جی ایس ٹی کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ اگست 2021 میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 112020 کروڑ روپے ہے ، جس میں مرکزی جی ایس ٹی کے20522 کروڑ روپے ، اسٹیٹ جی ایس ٹی کے26605 کروڑ روپے ، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی کے 56,276 کروڑ روپے اور8646 کروڑ روپے سیس جمع ہوئے ۔تاہم اگست میں جمع کی گئی رقم جولائی 2021 میں 1.16 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہے۔اگست 2021 میں جی ایس ٹی کی آمدنی گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2020 میں جی ایس ٹی کلیکشن 86449 کروڑ روپے تھا۔وزارت نے کہاہیے کہ اگست 2019 میں جی ایس ٹی کلیکشن 98202 کروڑ روپے رہا۔ اس طرح اگست 2019 کے مقابلے میں اس سال اگست میں جمع 14 فیصد زیادہ تھا۔لگاتار نو ماہ تک 1 لاکھ کروڑ روپے سے اوپررہنے کے بعد کوویڈکی دوسری لہر کی وجہ سے یہ مجموعہ جون 2021 میں 1 لاکھ کروڑ روپے سے نیچے آ گیا۔وزارت خزانہ نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں بھی جی ایس ٹی کی مضبوط آمدنی جاری رہنے کا امکان ہے۔

You may also like

Leave a Comment