افغانستان: وزیر دفاع کے گھر پر خود کش حملہ

کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر خود کش حملہ ہوا ہے۔ تاہم وہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے وسطی کابل میں قائم مقام وزیردفاع بسم اللہ محمدی کے گھر کے باہر بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔رپورٹس کیمطابق زوردار دھماکے کے بعد علاقے سے شدید فائرنگ اور دستی بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت خود کش حملہ کیا گیا اس وقت خوش قسمتی سے قائم مقام وزیر دفاع اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔افغان نشریاتی اداریکے مطابق قائم مقام وزیر دفاع کی فیملی کے افراد بھی اس وقت وہاں نہیں تھے۔ اس بات کی تصدیق خود وزیر دفاع نے کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔