Home قومی خبریں پولیس کی موجودگی میں جے شری رام کے نعروں کے ساتھ عتیق احمد اور ان کے بھائی پر فائرنگ،دونوں جاں بحق

پولیس کی موجودگی میں جے شری رام کے نعروں کے ساتھ عتیق احمد اور ان کے بھائی پر فائرنگ،دونوں جاں بحق

by قندیل

پریاگ راج:بالآخر وہی ہواجس کا خدشہ تھا، اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہفتہ کی رات عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو جب پولیس انھیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے کالون اسپتال لے جا رہی تھی، قتل کر دیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، حملے میں عتیق اور اشرف مارے گئے۔ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گولی چلانے والے تین لوگ تھے جنھوں نے جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے گولی چلائی اور عتیق و ان کے بھائی کی جان لے لی، بعض ذرائع میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تینوں قاتل پولیس کی گرفت میں آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عتیق احمد کے بیٹے اسد اور اس کے دوست غلام کا جھانسی میں جمعرات کو دوپہر 12:30 سے ​​1 بجے کے درمیان انکاؤنٹر ہوگیا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف نے اپنی کہانی میں بتایا کہ اسد اور غلام کی لوکیشن حاصل کرنے کے بعد ایس ٹی ایف نے زندہ پکڑنا چاہا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے،حالاں کہ بہت سے لوگوں نے اس انکاؤنٹر پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔
پریاگ راج پولیس جمعہ کی رات عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی اشرف کے ساتھ کوشامبی پہنچی تھی۔ انھیں سندیپن گھاٹ تھانہ علاقے میں واقع منگھائی قصبہ لایا گیا تھا اور میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ انھیں قتل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عتیق احمد کے بیٹے کے انکاؤنٹر کے بعد سے ہی ایسے خدشات پیدا ہوگئے تھے کہ عتیق کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوسکتا ہے اور صرف دو دن کے وقفے سے یہ واقعہ بھی رونما ہوگیا، عتیق احمد اور ان کے بھائی کا ایسے پولیس کی موجودگی میں قتل سراسر یوپی پولیس کی ناکامی ہے ۔

You may also like

Leave a Comment