عتیق احمدپرشکنجہ سخت،رشتے داروں کی املاک پرکارروائی کاسلسلہ جاری

لکھنو:اترپردیش میں سیاسی انتقام کاسلسلہ جاری ہے۔لکھنؤمیں مختار انصاری کی املاک مسمارکرنے کے بعد الہ آبادرکن اسمبلی عتیق احمد اور ان کے قریبی لوگوں پر کارروائی تیز کردی گئی ہے۔پریاگ راج ڈویلپمنٹ اتھارٹی(PDA)نے عتیق احمداوران کے قریبی افرادکی غیر قانونی جائیدادوں کومسمارکرناشروع کردیاہے۔سول لائنزایریامیں عتیق کے قریبی رشتے دار عمران کی ایک عمارت ، کروڑوں روپے کی مقبوضہ اراضی جے سی بی سے مسمار کردی گئی۔ عتیق کے بہنوئی عمران کے زیرقبضہ عمارت جے سی بی سے منہدم کردی گئی ہے۔اس کے بعد عتیق احمد کی سول لائنز کے علاقے نواب یوسف روڈمیں غیر قانونی قبضہ بھی مسمارکردیا جائے گا۔ اس دوران کچھ وکلاء اورحامیوں نے اس کی مخالفت کی۔ لیکن پولیس کی بڑی تعداد کی وجہ سے وہ بھاگ نہیں سکے۔ اگر انتظامی عہدیداروں پر یقین کیا جائے تولینڈ مافیا کے خلاف ایسی مزید کارروائی کی جائے گی۔