پریاگ راج:عتیق احمد کے دفتر پر انتظامیہ کی کاروائی،غیر قانونی عمارت منہدم

پریاگ راج:اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعے مافیا قراردئے گئے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی جائیداد پر سرکاری بلڈوزر چلانے کا عمل اتوار کو بھی جاری رہا۔آج تعطیل تھی لیکن انتظامیہ ایکشن میں تھی۔آج عتیق کے دفتر میں ایک سرکاری بلڈوزر چل رہا تھا۔آپ کو بتادیں کہ شہر کے چکیا میں عتیق احمد کا دفتر تھا۔ تقریبا 1000 مربع گز میں یہ دفتر بنا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ دفتر کے کچھ حصوں پر تعمیراتی نقشہ پاس نہیں تھا۔ صرف یہی نہیں، دفتر کے باہر کچھ حصوں پر تجاوزات بھی کی گئی تھیں۔ آدھے درجن سرکاری بلڈوزر نے عتیق کے دفتر کے آس پاس کی تعمیرات منہدم کیں۔ اس مہم میں پی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیم شامل رہی۔معلومات کے مطابق، عتیق احمد پر غیرقانونی طور پر اثر و رسوخ کا استعمال کرنے اور دھمکاکر تعمیر کرنے کا الزام ہے۔ یہ عتیق کی گیارہویں پراپرٹی تھی ،جس پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا ہے۔