Home قومی خبریں آسام میں پرینکاگاندھی کااعلان،’ہم سی اے اے کومنسوخ کردیں گے‘

آسام میں پرینکاگاندھی کااعلان،’ہم سی اے اے کومنسوخ کردیں گے‘

by قندیل

تیج پور:آسام اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ریاست میں سیاسی گہما گہمی جاری ہے ۔ تمام پارٹیاں ریاست کے رائے دہندگان کواپنے حق میں کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ کانگریس کی طرف سے ریاست میں بی جے پی کی موجودہ حکومت کوکسی نہ کسی طرح اقتدارسے ہٹانے کے لیے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔اس کے لیے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے ایک چال چلی ہے ۔آسام کے تیج پور میں ایک ریلی کے دوران پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ہم شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم ایک ایسا قانون بنائیں گے کہ سی اے اے یہاں لاگونہیں ہوگا۔ادھرپرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کے وعدوں کی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے آپ سے جووعدے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے اور آپ کی شناخت پر حملہ کیا۔ پرینکاگاندھی نے بھی ریلی کے پلیٹ فارم سے بہت سے اہم وعدے کیے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم وعدہ نہیں کر ر ہے ہیں بلکہ آپ کو گارنٹی دے رہے ہیں۔ یہ ضمانتیں آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ہیں۔ آسام کی گھریلو خواتین کے بارے میں بڑا اعلان کرتے ہوئے پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ جب کانگریس کی حکومت آئے گی ، گھریلو خواتین کو گھریلو پیسہ کے طور پر ماہانہ 2000 روپے دیے جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment