آسام اوربنگال کے پہلے مرحلے میں 80فیصد ووٹنگ

کولکاتہ،ڈبڑوگڑھ:مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہفتہ کوزبردست ووٹنگ ہوئی۔ آسام میں شام6 بجے ووٹنگ ختم ہوگئی ، لیکن بنگال میں شام 6:30 کے بعد متعدد جگہوں پر رائے دہندگان کی لائن کھڑی رہی۔ تاہم شام 7 بج کر15 منٹ پر بنگال میں ووٹنگ کا اختتام ہوا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شام 6 بجے تک آسام میں 72.14 فیصد رائے دہندگی ریکارڈکی گئی ، مغربی بنگال میں ریکارڈ 79.79 فیصد رہا۔ اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں پہلے مرحلے میں 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ آسام میں 47 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس دوران بنگال سے بہت ساری جگہوں پر بھی تشددکی اطلاع ملی ہے۔ بنگال میں پہلے مرحلے کی 30 نشستیں قبائلی اکثریتی علاقے پرولیا ، بنکورا ، جھا گرام ، مغربی مدنا پور (پارٹ 1) اور مشرقی مدناپور (پارٹ 2) اضلاع میںہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی نے 2019 کے لوک سبھاانتخابات میں ریاست کی 42 لوک سبھا نشستوں میں سے 18 میں کامیابی حاصل کی ہے جو حکمراں ٹی ایم سی سے صرف 4 نشستیں کم تھیں۔