آسام سیلاب میں 36لاکھ افرادمتاثر

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کارکنوں سے آسام کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ پوراملک آسام کے ساتھ ہے۔ آسام کے عوام کو اپنی دلیرانہ طبیعت کے ساتھ اس پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اس تباہی سے نکل ہوجائیں گے۔ کانگریس کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ ہر ممکن مددکی کوشش کریں۔جمعہ کے روز آسام میں عہدیداروں نے بتایاہے کہ ریاست کے 28 اضلاع میں لگ بھگ 36 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔سرکاری بلیٹن میں کہاگیاہے کہ اس سال ریاست میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 102 ہوگئی ہے۔ سیلاب سے وابستہ واقعات میں 76 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔