Home قومی خبریں آسام کی سابق وزیر اعلی سیدہ انورہ تیمور کا انتقال

آسام کی سابق وزیر اعلی سیدہ انورہ تیمور کا انتقال

by قندیل

نئی دہلی:آسام کی واحد مسلم خاتون وزیر اعلی رہ چکیں سیدہ انورہ تیمور کا آج انتقال ہوگیاـ وہ ایک عرصے سے آسٹریلیا میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھیں ـ وہ آسام کی اب تک کی پہلی خاتون وزیر اعلی بھی تھیں ـ
24؍ نومبر 1936ء میں آسام میں پیدا ہوئیں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، جورہاٹ کے گرلز کالج میں پروفیسر رہیں، کوئی پندرہ سترہ سال کی نوکری کے بعد 1972 میں پہلی بار ایم ایل اے چنی گئیں، 1980-81 میں وزیر اعلی ہوئیں ـ دوہزار اٹھارہ میں ان کا نام اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس سے ان کا نام غائب ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں ـ متعلقہ سرکاری اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے جس پر انورہ تیمور نے اظہارِ افسوس بھی کیا تھاـ

You may also like

Leave a Comment