آسام اسمبلی انتخابات:بی جے پی نے جاری کی امیدواروں کی فہرست،موجودہ 11 ایم ایل اے کا نام فہرست سے خارج

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے 70 ممبروں والی آسام قانون ساز اسمبلی الیکشن کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ تاہم بھگوا پارٹی نے موجودہ 11 ایم ایل اے کو اس بار میدان میں نہیں اتارا ہے۔بی جے پی نے ایک وزیر اور 10 ایم ایل اے کا نام خارج کرتے ہوئے ان کی جگہ نئے چہروں پر اعتماد کیا ہے۔ جن اسمبلی سیٹوں پرنئے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے، ان میں سوناری ، بہپوریا ، لاہوال ، سلچر ، بورکھولا ، کاٹی گڑھ ، ہیف لونگ ، دیفو ، نلباڑی اوربیتھلانگسوشامل ہیں۔ پارٹی نے سروا نند سونووال حکومت میں وزیر اور دیفو اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی سن رنگانگھ کا نام خارج کرتے ہوئے ان کی جگہ پر سابق ایم ایل اے بدیا سنگھ کو کھڑا کیا ہے ۔اس کے علاوہ پارٹی کے دیگرممبران اسمبلی جنہیںاس بار بی جے پی نے میدان میں نہیں اتارا ہے ، ان میں نبنیتا ہینڈیک ، دیوانند ہزاریکا ، ریتوپرنا بروا ، دلیپ پال ، کشور ناتھ ، بیر بھدر ہگجیر ، ڈاکٹر مان سنگھ رنگپی ، جے رام اینگ لونگ اور اشوک شرما شامل ہیں۔