Home قومی خبریں وزیراعلیٰ اروند کجریوال کا مطالبہ : کرونا دورمیں طبی خدمات میں مرنے والے ڈاکٹروں کو ملنا چاہیے ’بھارت رتن ‘

وزیراعلیٰ اروند کجریوال کا مطالبہ : کرونا دورمیں طبی خدمات میں مرنے والے ڈاکٹروں کو ملنا چاہیے ’بھارت رتن ‘

by قندیل

نئی دہلی :کورونا دور میں طبی خدمات کے پیش نظر دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے ڈاکٹروں اورطبی اہلکار کےلیے ’بھارت رتن‘ کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ڈاکٹروں کےلیے یہ سچا خراج تحسین ہوگا، واضح ہو کہ بھارت رتن ملک کا اعلیٰ ترین ایوراڈ ہے ۔وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ اس سال ہندوستانی ڈاکٹر ز کو بھارت رتن ملنا چاہیے ۔ ہندوستانی ڈاکٹر سے مراد تمام ڈاکٹر ، نرس اور پیرامیڈکس ہیں۔ کرونا بحران میں عوامی خدمات میں مصروف ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کو یہ سچا خراج تحسین ہوگا ۔ یہ ان لوگوں کےلیے ا یک اعزاز ہوگا جو اپنی زندگی اور اپنے اہل خانہ کی فکر کئے بغیرطبی خدمت انجام دیتے رہے، پورا ملک اس فیصلہ سے خوش ہوگا۔اس سے قبل پی ایم مودی نے بھی کرونا بحران میں طبی خدمات میں مصروف ڈاکٹروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا تھاکہ ان کی حکومت نے ملک میں ایک مضبوط طبی انفراسٹرکچر کی ترقی پر زیادہ سے زیادہ زور دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment