ارنب گوسوامی کو عبوری راحت نہیں،درخواست پر سماعت کل

ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ میں ارنب گوسوامی کی درخواست پرسماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ کیس کی سماعت کل 3 بجے ہوگی۔ہائی کورٹ نے واضح کیاہے کہ کل عبوری راحت پرارنب گوسوامی کی سماعت ہوگی۔ قبل ازیں سماعت کے دوران ارنب گوسوامی کے وکیل نے کہا ہے کہ کیس کودوبارہ کھولنا مجرمانہ قانون کے طے شدہ اصولوں کے منافی ہے اوراپنے مؤکل کے لیے عبوری راحت طلب کرتا ہوں۔ ارنب کے وکیل نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس نے سن 2019 میں دائر مجسٹریٹ کے ذریعہ قبول کی تھی اور برقرار ہے ، جس کو چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر جسٹس شنڈے نے کہاہے کہ دیگراہم مقدمات زیر التوا ہیں۔ کل تعطیلات سے قبل آخری دن ہے ہم واضح کر رہے ہیں کہ ہم گہرائی سے تفتیش کے لیے تیارہیں۔نیز، ہمیں مدعاعلیہ کوجواب دینے کاموقع دیناہوگا۔