ارنب گوسوامی کے خلاف ایک اورایف آئی آر،خاتون پولیس افسر پر حملے کا الزام

ممبئی:ارنب گوسوامی کے خلاف خاتون پولیس افسرپرحملہ کرنے کے الزام میں ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر آج صبح جب پولیس رہائش گاہ پرپہنچی توایک خاتون پولیس افسر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا الزام لگاہے۔ گوسوامی کے خلاف این ایم جوشی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 353،504 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے آج عدالت کے اندر فون استعمال کرنے اور کارروائی کو براہ راست نشر کرنے پر ارنب گوسوامی کی سرزنش کی ہے۔ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو بدھ کی صبح ایک 53 سالہ ڈیزائنرکوخود کشی کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے۔ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیاہے کہ پولیس نے ان کے گھر پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سینئر صحافی کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے وہ در حقیقت سال 2018 کا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں دو دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک نتیش ساردا ، جس پر الزام ہے کہ اس نے خودکشی نوٹ میں 55 لاکھ روپے چھوڑے تھے ، اور ایک اور فیروز شیخ ، جس پر الزام ہے کہ اس پر 4 کروڑ روپے باقی ہیں۔