Home بین الاقوامی خبریں آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی کوشش ناکام

آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی کوشش ناکام

by قندیل

لندن:آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگی بندی کی دوسری کوشش بھی بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔ جنگ بندی کے تازہ معاہدے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عملدرآمد شروع ہونا تھا،تاہم جھڑپوں کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ نگورنو کاراباخ کے مختلف حصوں میں اتوار اور آج پیر کو بھی مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔ حریف ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگورنو کاراباخ میں ستائیس ستمبر سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں اب تک سینکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment