’عربی زبان کی تدریس میں جدید تکنالوجی کے استعمال‘پر جے این یو میں آن لائن لکچر 

 

ملک وبیرون ملک کی یونیورسٹیز کے 86 اساتذہ واسکالرس نے ڈاکٹر نورہ علی احمد خلیل کے لیکچرمیں حصہ لیا

نئی دہلی: (ڈاکٹر جسیم الدین )جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سینٹر آف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز کے زیر اہتمام سینٹر کے چیئر پرسن پروفیسر رضوان الرحمن کی نظامت ونگرانی میں ’عربی زبان کی تدریس میں جدید وسائل کااستعمال‘ کے موضوع پر شعبۂ عربی متحدہ عرب امارات یونیورسٹی ابوظبی کی پروفیسر ڈاکٹر نورہ علی احمد خلیل نے آن لائن لیکچر بذریعہ ’زوم‘ دیا۔ لیکچر اور موضوع کا تعارف سینٹرآف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز کے چیئر پرسن اور لیکچر کے کوآرڈنیٹر پروفیسر رضوان الرحمن نے پیش کیا۔ڈاکٹر نورہ علی احمدخلیل نے لیکچر میں عربی زبان کی تدریس میں جدید وسائل کے استعمال، اس کی ضرورت واہمیت اور مختلف جہات پر روشنی ڈالی۔لیکچر میں ملک وبیرون ملک کی جامعات کے86 شرکا موجود تھے۔جن میں ڈاکٹر مدیحہ بلہ،ڈاکٹر زہرہ تونس، جے این یو کے اساتذہ پروفیسر مجیب الرحمن،ڈاکٹر محمد قطب الدین، ڈاکٹر محمد اجمل قاسمی، ڈاکٹر اختر عالم، ڈاکٹر زرنگار،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر سید کفیل احمد قاسمی، پروفیسر فیضان بیگ، ڈاکٹر عرفات ظفراساتذہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ عربی کے سابق صدر پروفیسر زبیر احمد فاروقی، پروفیسر حبیب اللہ خان صدر شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی، پروفیسر محمد ایوب تاج الدین ندوی، ڈائریکٹر انڈیا عرب کلچرل سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر عبدالماجد قاضی، ڈاکٹر فوزان احمد، دہلی یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے صدر پروفیسر محمد نعمان خان، پروفیسر ولی اختر، ڈاکٹر مجیب اختر، ڈاکٹر اصغر محمود، ڈاکٹر جسیم الدین،ذاکر حسین دہلی کالج (ڈی یو)کے اساتذہ ڈاکٹر محمد قاسم عادل، ڈاکٹر سید محمد طارق، ڈاکٹر ظفیر الدین، بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق احمد، ڈاکٹر قمر شعبان، الٰہ آباد یونیورسٹی کی ڈاکٹر صدیقہ جابر، ماریہ مشتاق، عائشہ شہناز،کیرالہ کے پروفیسر صابر نواس، ہدیٰ کاظمی، کلکتا یونیورسٹی کے پروفیسر اشارت علی ملا، عالیہ یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر سید الرحمن، ڈاکٹر انیس الرحمن، گوربنگا یونیورسٹی مغربی بنگال کے ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر مخلص الرحمن بطور خاص قابل ذکر ہیں۔لیکچر کے بعد مناقشہ کا سلسلہ شروع ہوا،جس میں پروفیسر حبیب اللہ خان، ڈاکٹر فوزان احمد، ڈاکٹر قطب الدین، ڈاکٹر صابر نواس، ڈاکٹر قمر شعبان، وغیرہ نے حصہ لیا۔لیکچر کے ڈائریکٹر پروفیسر رضوان الرحمن چیئر پرسن سینٹر آف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز کے کلمات تشکر کے ساتھ لیکچر کی آن لائن تقریب اختتام پذیر ہوئی۔