اپنی باتیں کہا نہیں کرتے – شاہ رخ عبیر

 

اپنی باتیں کہا نہیں کرتے
ہم خموشی کو وا نہیں کرتے

خود سے جو رابطہ نہیں کرتے
زندگی سے وفا نہیں کرتے

بس سناتے ہو فیصلہ اپنا
تم کبھی مشورہ نہیں کرتے

تم یہ دنیا بھی جیت سکتے ہو
بس ذرا حوصلہ نہیں کرتے

تم کو معلوم..! کیا ہے آزادی
تم پرندے رِہا نہیں کرتے

اپنی فوٹو بغور مت دیکھو
آنکھ کو آئنہ نہیں کرتے

 

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*