Home قومی خبریں اے ایم یو:وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی میگزین کا اجرا

اے ایم یو:وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی میگزین کا اجرا

by قندیل

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کی میگزین ”دی سوشل مِرر“ کا اپنے دفتر میں اجرا کیا۔ اس موقع پر ہال پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں اور وارڈن صاحبان موجود رہے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہاکہ ہال میگزین کی اشاعت سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی جلاء ہوتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہال میگزین کی اشاعت مسلسل ہوتے رہنا چاہیے۔ پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں نے کہاکہ اس ہال میگزین کو پہلی بار آئی ایس بی این نمبر حاصل ہوا ہے اور اس میں مختلف قانونی و سماجی موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ اس موقع پر جنرل وارڈن ڈاکٹر محمد کلیم اللہ، ڈائننگ ہال انچارج ڈاکٹر محمد احتشام الدین، وارڈن اعظم رحمانی، ایڈیٹر معصوم علی بیرونی اور سب ایڈیٹر معز سمیت دیگر افراد موجودتھے۔

You may also like

Leave a Comment