Home قومی خبریں اے ایم یو میں تحقیق اورحوالہ جات کے موضوع پرآن لائن لیکچر کااہتمام

اے ایم یو میں تحقیق اورحوالہ جات کے موضوع پرآن لائن لیکچر کااہتمام

by قندیل

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی صدی تقریبات کے تحت لیکچر سیریز میں ’ریسرچ اینڈ سائٹیشن میٹرکس کا اثر‘ موضوع پرڈاکٹر جیا کمار چوکالِنگم نے آن لائن خطبہ دیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحقیقی مجلے، حکومتیں، ادارے اور کارپوریشن حوالہ جات کو علمی معیار کا جامع ثبوت مانتے ہیں اور فنڈنگ ایجنسیاں اسے اعلیٰ علمی کارکردگی کا اشاریہ قرار دیتی ہیں۔ ڈاکٹر جیا کمار نے ریسرچ کے حوالہ جات کے دیگر پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہاہے کہ تحقیقی اداروں اور محققین کو انفرادی طور سے رینک دینے میں سائٹیشن یعنی حوالہ جات کوخاص اہمیت حاصل ہے۔ لیکچرسیریزکے کنوینر اور صدر شعبہ ڈاکٹر ایم معصوم رضا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمان مقررکاتعارف کراتے ہوئے موضوع پر اجمالی گفتگو کی۔ ڈاکٹر مزمل مشتاق نے پروگرام اور سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی۔

You may also like

Leave a Comment