سول انجینئرنگ کے طالب علم کا داخلہ مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی معقول وجہ کے منسوخ کردیا گیا
علی گڑھ: گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سول انجینرنگ میں دربھنگہ کے سیف انصاری کی داخلہ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد Controller of examination نے بغیر معقول وجہ بتائے ہوئے سیف انصاری کے داخلہ کو cancel کردیا ہے ، جس کی وجہ سے پورے علیگ برادری اور انصاف پسند لوگوں میں علی گڑھ کے موجودہ انتظامیہ کے خلاف غم وغصہ دیکھنے کو مل رہاہے –
تفصیلی خبر یہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے Controller of examination نے پہلی لسٹ جاری کی ، جس میں معراج انصاری نامی طالب علم کا نام آیا ، لیکن اس نے وقت مقررہ پر Counseling نہیں کروائی ، جس کی وجہ سے Controller of examination نے Counseling کے لیے دوسری لسٹ waiting والوں کی جاری ، جس میں دربھنگہ کے سیف انصاری کا بھی نام آگیا اور سیف نے Counseling اور Fee payment کرکے اپنے داخلہ کی کاروائی مکمل کرالی ، Controller of examination نے سیف انصاری کا ایڈمیشن کارڈ بھی جاری کردیا ، پھر معراج نامی طالب علم کسی طرح انتظامیہ اور کنٹرولر تک سفارش لگا کر داخلے کا دعویدار بنگیا ، جس کے نتیجے میں کنٹرولر کی جانب سے سیف انصاری کے مکمل شدہ داخلہ کو ختم کرکے اس کی جگہ معراج نامی طالب علم کو داخلہ دے دیا گیا ، جو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اصول وضوابط کے سراسر خلاف ہے۔ جب سیف انصاری Controller of examination سے داخلہ کے ختم کیے جانے کی وجہ پوچھنے گیا تو Controller نے غریب اور دور دراز کا طالب علم سمجھ کر یہ کہہ دیا کہ تم سے اوپر رینک معراج انصاری کا ہے ، جو کہ ایک غیر معقول وجہ ہونے کے ساتھ ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اصول وضوابط کے بھی خلاف ہے اور ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہے۔ یہ خبر پچھلے دو دنوں سے سوشل میڈیا پر بھی گشت کر رہی ہے اور علیگ برادری سمیت انصاف پسند اکیڈمک حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سیف انصاری کا داخلہ بحال کیا جائے۔