Home قومی خبریں اے ایم یوکے سابق طالب علم زماں حبیب کو بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا

اے ایم یوکے سابق طالب علم زماں حبیب کو بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا

by قندیل

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق طالب علم زماں حبیب کو ویب سیریز ’’اشاروں اشاروں میں‘‘ کے نغمے ’’اِک چُپ تم اِک چُپ میں…. ‘‘ کے لیے اسکرین رائٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس ڈبلیو اے) ایوارڈ تقریب میں بہترین نغمہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 49سالہ زماں حبیب ایک نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن رائٹر کے طور پر اپنی شناخت قائم کرچکے ہیں اورانھوں نے سپنا بابل کا، بِدائی، سسرال گیندا پھول، ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے، ساس بِنا سسرال اور نِمکی مکھیا جیسے مقبول عام سیریل کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ زماں حبیب نے اے ایم یو سے بی اے اور ایم اے (انگریزی) کیا ۔ نوے کی دہائی میں پی ایچ ڈی کے دوران انھوں نے تفریحی صنعت کا رخ کیا اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھاہے۔ اے ایم یوکے ڈراما کلب میں انھیں پروفیسر زاہدہ زیدی کی سرپرستی حاصل ہوئی جو اُس وقت اے ایم یو کے جنرل ایجوکیشن سنٹر کی سربراہ تھیں۔ ان کے علاوہ اردو کے مشہور ادیب و ناقد پروفیسر ابوالکلام قاسمی نے ان کی حوصلہ افزائی کی اورپروفیسر ایف ایس شیرانی نے بھی رہنمائی کی۔ زماں حبیب اے ایم یو ڈراما کلب کے سکریٹری بھی رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment