اے ایم یو کے متوفی ملازمین کے اہل خانہ کی مددکے لیے ہیلپ ڈیسک کا قیام

علی گڑھ:کووِڈ 19 وبا کے دوران انتقال کرنے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے اہل خانہ کی مددکے لیے یونیورسٹی نے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدا لحمید آئی پی ایس کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اس ہیلپ ڈیسک کے توسط سے ، ریٹائرمنٹ واجبات و فوائد کی ادائیگی ، فیملی پنشن وغیرہ کے امور اور ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت دینے کی اسکیم کے تحت اے ایم یو کے ضوابط کے مطابق متاثرہ کنبہ کے فرد کو فوری طور سے نوکری دینے کے معاملات میں کاغذات و دستاویزوں کی پروسیسنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔ ریٹائرمنٹ واجبات و فوائد کی ادائیگی اور فیملی پنشن کے سلسلہ میں متعلقہ افراد مسٹر سید شاہد یزدانی (یوڈی سی، سروس بک و پنشن سیکشن، رجسٹرار دفتر، فون : 9897775494) ، جب کہ ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت کے سلسلہ میں متاثرہ اہل خانہ کے افراد مسٹر سہیل اقبال (ایل ڈی سی، ایڈمنسٹریشن، این ٹی سیکشن، دفتر رجسٹرار، فون: 6395580341) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔