Home قومی خبریں آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس سے لڑنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس سے لڑنے کی ضرورت ہے: راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے ان کی آمریت سے ڈرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ منگل کو فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں گاندھی نے کہا کہ عام لوگ کانگریس کی طاقت ہیں اور جن لوگوں پر حکومت ظلم کر رہی ہے انہیں خود کو تنہا سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس ان کی آواز ہے اور ان کے ساتھ مل کر ان کی لڑائی لڑے گی۔

You may also like

Leave a Comment