امت شاہ کی بیماری کی افواہ پھیلانے کے الزام میں گجرات سے 4 افراد گرفتار

احمدآباد:پچھلے کئی دنوں سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی افواہیں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔اگرچہ امت شاہ نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ وہیں اب افواہ پھیلانے کے الزام میں چارافرادکو گرفتار کیا گیاہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کو لے کر افواہ پھیلانے کے الزام میں چارافرادکوگرفتارکیاگیاہے۔ان لوگوں کوگجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں دولوگوں کو احمد آباد سے تو وہیں دو لوگوں کو بھائونگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس معاملے پر کرائم برانچ کی خصوصی سی پی اجے تومر نے بتایاہے کہ یہ نوٹس میں آیا ہے کہ مرکزی وزیرداخلہ کے نام سے ایک فرضی پوسٹ شیئرکیاگیا اور اسے مختلف گروپ میں ڈالاگیاہے۔ اس کیس میں جن لوگوں پرالزام ہیں، ان میں احمد آباد سے فیروز خان پٹھان اور سرفراز میمن شامل ہیں۔ وہیں بھائونگر سے سجاد علی اورشہزاد حسین شامل ہیں۔