امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی مینا نے بھی کسانوں کی حمایت کی

نئی دہلی:زرعی قوانین پر امریکہ کی حمایت پرکچھ لوگ تالیاں بجارہے تھے،جب کہ امریکہ نے یہ بھی کہاہے کہ احتجاج عوام کاحق ہے۔آج نائب صدرکملاہیرس کی بھانجی نے کسانوں کی حمایت کر دی ہے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی کارکنان اورآئی ٹی سیل کااس پر کیاردعمل ہوگا۔بھارت میں جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے والی غیر ملکی شخصیات میں ایک اہم نام شامل ہوگیا ہے۔ امریکہ میں وکیل اور نائب صدر کملا ہیریس کی بھانجی مینا ہیریس نے کسانوں کے لیے حمایت کااظہار کیا ہے۔ ایک مظاہرے کی تصویر شیئر کرکےمینا ہیرس نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں بھارتی کسانوں کے حقوق کی حمایت میں کھڑی ہوں اور دیکھیں کہ مجھے کیساجواب ملتا ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مجھے جلا دیاجائے گاتو بھی خاموش نہیں رہوں گی۔ 36 سالہ مینا ایک مصنف ہیں اور بین الاقوامی میڈیا میں کسانوں کے احتجاج کی رپورٹ کے بعد سے ہی اس مسئلے پر مسلسل ٹویٹ کرتی رہی ہیں۔