امریکی انتظامیہ میں پہلی بار شامل ہوں گی فلسطینی نژاد خاتون،بائیڈن کی معاون ٹیم میں خدمات انجام دے چکی ہیں ریمادودین

نیویارک:امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی نئی انتظامیہ میں بعض ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ اس سلسلے میں  بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں قانونی بیورو کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر ریما دودین کا نام منتخب کیا ہے۔ اس طرح وہ امریکی انتظامیہ میں پہلی عرب نژاد امریکی خاتون ہوں گی۔ریما دودین نسلا فلسطین بالخصوص مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تعلق رکھتی ہیں۔ امریکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی عرب نژاد خاتون اس عہدے پر کام کریں گی۔ریما نے 2002ء میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے الینوے یونیورسٹی کی لاء فیکلٹی میں داخلہ لے لیا اور 2006میں فارغ التحصیل ہوئیں۔ریما دودین اس وقت جو بائیڈن کی ٹیم میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ایک ڈیموکریٹک سینیٹر کی معاون کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے پارٹی میں مشیر اور ریسرچ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*