امریکی صدارتی انتخابات:ووٹنگ کے ساتھ ہی نتائج آنا شروع،جوبائیڈن کے جیتنے کے آثار

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ساتھ ہی نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے عوام آج فیصلہ کریں گے کہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک کہلانے والے امریکہ کی کمان کس کے سپرد کی جائے۔ اس انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن آمنے سامنے ہیں۔ کرونا بحران کے دور میں بھی لوگوں نے جم کر ووٹ ڈالے ہیں۔ متعدد ریاستوں میں ووٹنگ ختم ہوچکی ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کی گنتی میں جو بائیڈن کو 223الیکٹورل ووٹ ملے ہیں اور ٹرمپ کو 174ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون امریکہ کا 46 واں صدر بنتا ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ کل الیکٹورل ووٹ 538 ہیں۔ لیکن اس بار کورونا انفیکشن کی وجہ سے زیادہ تر ووٹ میل اِن کے ذریعہ ہوئے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*