Home بین الاقوامی خبریں امریکہ میں مسلمان طالب علم کے تئیں نفرت انگیز رویے پر استاد معطل

امریکہ میں مسلمان طالب علم کے تئیں نفرت انگیز رویے پر استاد معطل

by قندیل

نیویارک:امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز رویہ مہنگا پڑ گیا، اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب نے اسائنٹمنٹ سے متعلق پوچھا، جواب میں ٹیچر نے کہ ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے،،تم اسائنمٹ گھر میں مکمل کر سکتے ہو۔استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقے لگائے، طالب علم کی شکایت پر استاد کو معطل کردیا گیا، اس سے قبل ایک ٹیچر نےمسلم طالبہ کا حجاب کھینچ کر اتار دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment