امریکا میں کورونا کی وجہ سے ہر ہفتے پانچ ہزار ہلاکتیں

واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پچاس میں سے 43 ریاستوں میں اس وبا میں شدت دیکھی جا رہی ہے۔ جون کے بعد سے امریکا میں کورونا وائرس کی نئے کیسز میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ایک ہفتے کے دوران اوسطاََپانچ ہزار افراد اس وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ ملک میں وبائی بیماریوں کی روک تھام کے نگران اعلیٰ ترین عہدیدار ڈاکٹر ایتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ حکومت ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دے۔ تاہم صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ماسک پہننے کو لازمی قرارنہیں دیں گے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*