امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی حیات و خدمات پر ایک وقیع کتاب جلد منظر عام پر

دیوبند:سابق امیر شریعت،امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  اور خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں مولانا محمد ولی رحمانی رحمہ اللہ کی تابناک حیات و خدمات پر مشتمل ایک نہایت وقیع مجموعۂ مضامین جلد ہی منظر عام پر آرہا ہے، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ مولانا کی وفات کے بعد ان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے اور خراج تحسین پیش کرنے والی یہ پہلی باقاعدہ کتاب ہے،جو مشاہیر اہل قلم اور حضرت امیر شریعت کے فیض یافتگان کی نگارشات سے مزین ہے۔ اس کا مطالعہ کرتے ہی آپ یقینی طور پر محسوس کریں گے کہ کبار اہل قلم کے شان دار اور تحقیقی مضامین و مقالات سے آراستہ یہ کتاب سوانحی ادب کے باب میں ایک خوبصورت اور اہم اضافہ ہے۔
کتاب مکتبہ الحرمین دیوبند سے شائع ہورہی ہے اور وہاں کے اکثر کتب خانوں پر دستیاب ہوگی،۲۸۰ صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت صرف 70 روپے ہے۔ مزید معلومات اور کتاب کے حصول کے لئے مکتبہ الحرمین، نزد چھتہ مسجد دیوبند سے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
7300692988
8979354752