امبیڈکر کاخواب پوراکریں گے مودی،برسی پر پیش کیا خراجِ عقیدت

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کوآئین ساز امبیڈکر کو ان کی برسی پرخراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ ان کے افکار اورنظریات نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا۔ہندوستان کے دستورساز اور دلت نظریات کے اصل معمار امبیڈکر کا 6 دسمبر 1956 کو انتقال ہوا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیاکہ مجھے عظیم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادآتی ہے۔ ان کے نظریات لاکھوں لوگوں کو بااختیار بناتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کے لیے ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔