امریندر سنگھ کاکیجریوال پر طنز:کیا آپ کو گندم اور دھان کے درمیان فرق معلوم ہے؟

چندی گڑھ:زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے اپنا احتجاج تیز کرنے کے لیے ایک دن بھارت بند کا بلایاتھا ۔ یہ ملک گیر بند صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلی دہلی کے مابین تنازعہ منگل کو بھی جاری رہا، آج کیپٹن نے سی ایم کیجریوال پر طنز کرتے ہوے کہا کہ کیا وہ گندم اور دھان کے درمیان فرق کو جانتے ہیں؟ امریندر سنگھ نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے دہلی میں مرکزی حکومت کے تین متنازعہ قوانین کو عملی جامہ پہنانے میں تاخیر نہیں کی اب وہ عوامی طور پر اپنے آپ کو کسانوں کا خادم کہتا ہے، جو کہ مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔