امام یونین کی اپیل،30 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھائیں ممتابنرجی

کولکاتہ:مغربی بنگال میں کورونا وائرس انفیکشن کے کیس لگاتار بڑھ رہے ہیں۔بڑھتے کورونا بحران کے پیش نظر مغربی بنگال میں امام یونین نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔امام یونین کا مطالبہ ہے کہ موجودہ بحران کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو مئی کے آخر تک بڑھا دیا جائے۔بنگال امام ایسوسی ایشن کے صدر محمد یحیی کے مطابق ریاستی حکومت نے پہلے ہی لاک ڈاؤن 21 مئی تک کے لئے بڑھا دیا ہے۔ریاستی حکومت عیدالفطر کو دیکھتے ہوئے 25 مئی کو لاک ڈاؤن میں کچھ چھوٹ دے سکتی ہے۔محمد یحیی نے خط میں لکھا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن 30 مئی تک بڑھا دیا جائے،ہم نے بڑاصبر کیا ہے، ہم ایک بار پھر یہی کریں گے،ہمیں جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔محمد یحیی نے لکھاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں کسی بھی قیمت پر 30 مئی سے پہلے رعایت نہیں دی جانی چاہئے،چاہے اس کے لئے آپ مرکزی حکومت حکومت سے مطالبہ کریں۔