Home قومی خبریں آلودگی کے خاتمہ کے لیے60کوئنٹل پلاسٹک بیگس ضبط

آلودگی کے خاتمہ کے لیے60کوئنٹل پلاسٹک بیگس ضبط

by قندیل

گلبرگہ:سٹی کارپوریشن گلبرگہ اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ایک ملی جلی ٹیم نے جمعہ کے دن شہر گلبرگہ میں مختلف فیکٹریوں اوردیگراسی طرح کے یونٹس پر دھاوے بول کر آلودگی کے خاتمہ کے مقصد سے 60کوئینٹل پلاسٹک بیگس ضبط کرلیے ہیں۔اس ٹیم کی قیادت کمشنر کارپوریشن مسٹر اسنے ہالسدھاکر لوکھنڈے کر رہے تھے۔ اس ٹیم نے صنعتی علاقہ میں دھاوے بول کر پلاسٹک کے کیری بیگس ضبط کرلیے۔ ان مقامات کے کارخانوں میں پلاسٹک بیگ تیارکیے جارہے تھے اور گنج ودیگر علاقوں میں ان کے ذخیرے کئے جارہے تھے۔ اس ٹیم کے ساتھ آلودگی کنٹرول بورڈ کے عہدہ داران، ہیلتھ انسپیکٹرس ااور پولیس عہدہ دران بھی شریک تھے۔ مسٹرلوکھنڈے نے پلاسٹک بیگس تیار کرنے والوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کیا کہ وہ اان کی تیاری اور فروخت روک دیں۔ عہدہ داران نے مارکٹ کے علاقہ اور شہر کے دیگر 18مقامی تجارتی دوکانوں اور مقامات پردھاوے بول کر پلاسٹک بیگس ضبط کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment