Home قومی خبریں آلودگی اور کورونا آج کے ’راون‘ ہیں:منیش سسودیا

آلودگی اور کورونا آج کے ’راون‘ ہیں:منیش سسودیا

by قندیل

نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پٹاخہ فری راون کاپتلاجلانے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پرد سہرہ منایا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈرنے لوگوں سے اپیل بھی کی کہ وہ پٹاخوں کے استعمال سے اجتناب کریں، کیونکہ اس بار ہم کورونا وائرس کی وبا کے درمیان تہوار منا رہے ہیں۔دشہرہ کے موقع پر سب کو میری نیک خواہشات، آج ہم برائی پر بھلائی کی فتح کا جشن منارہے ہیں۔ آلودگی اور کووڈ آج کی سب سے بڑی برائیاں (راون) ہیں، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے دسہرہ اور دیوالی کو آلودگی سے پاک رکھیں، جشن منانے کا حلف اٹھائیں اور ہمیں مل کر ان برائیوں سے لڑنے کی ضرورت ہے۔نائب وزیراعلیٰ سسودیا کی رہائش گاہ پرپروگرام کا انعقاد لو کش رام لیلا کمیٹی نے کیا تھا، جو لال قلعے میں رام لیلا کے لیے مشہور ہے،جس میں وزیر اعظم اور صدر شامل ہوتے ہیں۔لو کش رام لیلا کمیٹی کے سربراہ ارجن کمار نے کہاکہ آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے، ہم ایک ایسا مجسمہ لے کر آئے تھے جس میں پٹاخے نہیں ہوتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment