علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کر گئے

کراچی: مشہور مذہبی اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔ قریبی رفقا کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
علامہ ضمیر اختر نقوی لکھنؤ میں 1944میں پیدا ہوئے تھے، ساٹھ کی دہائی میں کراچی ہجرت کی تھی ـ وہ خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے، انہوں نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں۔علامہ ضمیر اختر نقوی نے شہزادہ قاسم ابن حسن پر 2 جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی، ان کی تصنیف معراجِ خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرحوم علامہ ضمیر اختر نقوی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*