Home قومی خبریں الہ آباد ہائی کورٹ کانام بدلنے کی عرضی، کورٹ نے کیا خارج

الہ آباد ہائی کورٹ کانام بدلنے کی عرضی، کورٹ نے کیا خارج

by قندیل

لکھنؤ:الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کا نام تبدیل کرکے یا تو پریاگ راج ہائی کورٹ یا اتر پردیش ہائی کورٹ رکھا جائے۔ ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے مفادعامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کے طور پر دائر اس درخواست کو خارج کردیا۔ اسے ’پبلسٹی اسٹنٹ‘بتایا۔ایڈووکیٹ اشوک پانڈے کے ذریعہ دائر درخواست کو جسٹس پی کے جیسوال اور جسٹس ڈی کے نے خارج کردیا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لئے اس بنیاد پر درخواست دائر کی تھی کہ ریاستی حکومت نے 16 اکتوبر، 2018 کو ضلع الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگراج کردیا تھا، لہذاہائی کورٹ کا نام بھی تبدیل کیا جانا چاہئے۔اپنے حالیہ حکم میںبنچ نے کہا کہ ضلع کا نام تبدیل کرنا آئینی اصول کے تحت مقننہ کے اختیارات میں آتا ہے،اس لئے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ تاہم ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو غیرضروری عرضی داخل کرنے کاجرمانہ ادا کرنے سے یہ کہتے ہوئے رعایت دی کہ وہ اسی عدالت کے وکیل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment