Home قومی خبریں الجزائر میں جدید عربی شاعری پر جے این یو میں آن لائن لکچر

الجزائر میں جدید عربی شاعری پر جے این یو میں آن لائن لکچر

by قندیل

ملک وبیرون ملک کی یونیورسٹیز کے 72 اساتذہ واسکالرس نے امین مصرینی الجزائری کے لیکچرمیں حصہ لیا
نئی دہلی:(پریس ریلیز)

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سینٹر آف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز کے زیر اہتمام سینٹر کے چیئر پرسن پروفیسر رضوان الرحمن کی نظامت ونگرانی میں ’الشعر العربی الجزائری الحدیث: الاسس، مقومات، توجیہات‘ (الجزائر میں جدید عربی شاعری: اصول ومبادی اور جہات) کے موضوع پر شعبہ عربی وہران یونیورسٹی الجزائر کے پروفیسر امین مصرنی الجزائری نے آن لائن لیکچر بذریعہ ’زوم‘ دیا۔ لیکچر اور موضوع کا تعارف سینٹرآف عربک اینڈ افریکن اسٹڈیز کے چیئر پرسن اور لیکچر کے کوآرڈنیٹر پروفیسر رضوان الرحمن نے پیش کیا۔پروفیسر امین مصرنی نے لیکچر میں الجزائر میں جدید عربی شاعری کی تاریخی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے جزائر میں جدید عربی شاعری کے اصول ومبادی اور مختلف جہات پر روشنی ڈالی۔لیکچر میں ملک وبیرون ملک کی جامعات کے 72 شرکا موجود تھے۔جن میں الجیریاکی پروفیسر امینہ امینہ، ڈاکٹر مدیحہ بلہ،ڈاکٹر زہرہ تونس، جے این یو کے اساتذہ پروفیسر مجیب الرحمن،ڈاکٹر محمد قطب الدین، ڈاکٹر محمد اجمل قاسمی، ڈاکٹر اختر عالم، ڈاکٹر زرنگار،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر سید کفیل احمد قاسمی، پروفیسر فیضان بیگ، ڈاکٹر عرفات ظفراساتذہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،پروفیسر زبیر احمد فاروقی،سابق صدرشعبہئ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، پروفیسر حبیب اللہ خان صدر شعبہئ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی، پروفیسر محمد ایوب تاج الدین ندوی، ڈائریکٹر انڈیا عرب کلچرل سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر عبدالماجد قاضی، ڈاکٹر فوزان احمد، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ولی اختر، ڈاکٹر مجیب اختر، ڈاکٹر اصغر محمود، ڈاکٹر جسیم الدین،آصف اقبال،ذاکر حسین دہلی کالج (ڈی یو)کے اساتذہ ڈاکٹر محمد قاسم عادل، ڈاکٹر سید محمد طارق، ڈاکٹر ظفیر الدین، بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر اشفاق احمد، ڈاکٹر قمر شعبان، الٰہ آباد یونیورسٹی کی ڈاکٹر صدیقہ جابر، ماریہ مشتاق، عائشہ شہناز،کیرالہ کے پروفیسر صابر نواس، ہدیٰ کاظمی، کلکتا یونیورسٹی کے پروفیسر اشارت علی ملا، عالیہ یونیورسٹی کے اساتذہ ڈاکٹر سید الرحمن، ڈاکٹر انیس الرحمن، گوربنگا یونیورسٹی مغربی بنگال کے ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر مخلص الرحمن بطور خاص قابل ذکر ہیں۔لیکچر کے بعد مناقشہ کا سلسلہ شروع ہوا،جس میں پروفیسر حبیب اللہ خان، ڈاکٹر قطب الدین، ڈاکٹر صابر نواس وغیرہ نے حصہ لیا۔ڈاکٹر اخترعالم جے این یو کے کلمات تشکر کے ساتھ لیکچر کی مفید وثمر آور آن لائن تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment