Home قومی خبریں علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے ایک ہزارمظاہرین کونوٹس بھیجا

علی گڑھ ضلع انتظامیہ نے ایک ہزارمظاہرین کونوٹس بھیجا

by قندیل

علی گڑھ:ضلع کے دہلی گیٹ تھاناعلاقے میں عید گاہ کے قریب غیر معینہ دھرنے پر بیٹھے ایک ہزار لوگوں کو ضلع انتظامیہ نے نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے کے لیے کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے؟ دھرنا دینے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔سٹی مجسٹریٹ ونیت کمار سنگھ نے کہا کہ اگر سات دن کے اندر اندر مذکورہ لوگوں کا تسلی بخش جواب نہیں آیا تو ان کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کی مخالفت کر رہی سینکڑوں خواتین گزشتہ ہفتے بھر سے دھرنے پر بیٹھی ہیں۔بدھ کو دھرنے میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک آوارہ بیل مظاہرین کے درمیان گھس آیاجس میں 20 سالہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔موقع پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے کسی طرح بیل بھیڑ سے باہر بھگایا۔وہاں خواتین کے ساتھ بچے بھی تھے۔ واقعہ میں کچھ دیگر خواتین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔زخمی لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کچھ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ان کا الزام تھا کہ بیل کوجان بوجھ کر بھیڑ کی طرف بھگایا گیا تاکہ مظاہرین کو ڈرایا جا سکے۔موقع پرتعینات پولیس اہلکاروں نے اس سے انکارکیاہے۔

You may also like

Leave a Comment