نہ گھر مانگتا ہوں نہ در مانگتا ہوں
الٰہی ! میں تجھ سے ہنر مانگتا ہوں
وہ ہیں اور جو کر و فر مانگتے ہیں
الہی! میں درد جگر مانگتا ہوں
کرے وا دریچے مرے ذہن کے جو
الہی وہ فکر و نظر مانگتا ہوں
شعور مطالب جو مل جائے یارب
وہی قلب اور وہ جگر مانگتا ہوں
سکوں سے مری زیست گزرے خدایا
میں تجھ سے وہی بال و پر مانگتا ہوں
عَلم کے قَلَم کو سدا رکھ سلامت
دعا بس یہی رات بھر مانگتا ہوں