عالمی ریکارڈ سے صرف ایک سنچری دور راٹ کوہلی،رکی پونٹنگ کو چھوڑ سکتے ہیں پیچھے

نئی دہلی:ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 4 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے پاس ایک سنہری موقع ہوگا کہ وہ ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کریں۔ کوہلی نے اس ٹیسٹ سیریز میں دو نصف سنچری اسکور کی ہیں ، لیکن وہ سنچری نہیں بناسکے۔ موجودہ ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان انگلینڈ سے 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیتتی ہے یا ڈرا کراتی ہے تو وہ جیت جائے گی۔در اصل کوہلی نے آخری بار نومبر 2019 کے مہینے میں کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد سے کوہلی اب تک 11 اننگز میں سنچری نہیں بنا سکے ہیں۔اگر کوہلی چوتھے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہیں تو وہ ایک کپتان کے ذریعہ سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیںگے۔ یہ ریکارڈ اس وقت آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے نام ہے۔ جبکہ کپتان کوہلی کے نام 41 سنچریاں ہیں۔ یہ کوہلی کی 42 ویں سنچری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی یہ ٹیسٹ میں کوہلی کی 28 ویں سنچری بھی ہوگی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*