الشفا ہاسپٹل کی موبائل میڈیکل وین بچارہی ہے سیکڑوں زندگیاں

نئی دہلی:جامعہ نگر میں واقع الشفا ہاسپٹل کی موبائل میڈیکل وین سیکڑوں زندگیاں بچارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ موبائل میڈیکل وین جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے آج سے دوسال قبل اپنے دفتر سے کیا تھا دہلی کے غریب خاندانوں کے لیے نعمت بن کر سامنے آئی ہے ۔
دہلی کے شرم وہار ،جیت پور ،جسولا چرچ ، پہلوان چوک بٹلہ ہاوس ،جسولا پلیا ،کالندی کنج ،کنچن کنج میں الگ الگ دنوں میں پہونچتی ہے ، یہاں صرف دس روپئے فیس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر دوائیں اور ضروری ٹیسٹ کے ساتھ روزانہ 100 مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر محمد عارف ندوی بتاتے ہیں کہ اس میڈیکل وین کا مقصد غریب خاندانوں میں صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ انہیں خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکے ، ٹیسٹ کے دوران اگر ہماری میڈیکل ٹیم کو کوئی سنگین بیماری کا پتہ چلتا ہے توہم ایسے مریضوں کا الشفا ہاسپٹل میں خاصی رعایت پر علاج کرتے ہیں ۔

ویکلی شیڈیول کے مطابق روزانہ ڈاکٹرمحمد دائود ایم بی بی ی ایس اپنی ٹیم کے ساتھ دہلی کے الگ الگ علاقوں میں وزٹ کرتے ہیں ، ہماریء وین ایک آبادی میں مسلسل چھ ماہ تک پہونچتی ہے تاکہ وہاں کے عوام کی صحت کی صورت حال کا حقیقی پتہ کیا جا سکے اور اس دوران انہیںاچھی صحت کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔ ابتک کے تجربات بہت حوصلہ افزا رہے ہیں ڈاکٹر عارف نے کہا کہ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ دو سال میں ہم سیکڑوں زندگیاں بچانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا ،ہماری کوشش ہے کہ لوگ چھوٹی بیماریوں کو نظر انداز نہ کریں ۔