الخیر فائونڈیشن کی خدمات لائق ستائش :محمد ادیب
نئی دہلی (پریس ریلیز):الخیر فاؤنڈیشن نے اپنی پانچویں یوم تاسیس پر کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں ایک پر وقار تقریب کاا نعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر
مر کزی وزیر رام داس اٹھاولے ،سابق ممبر پارلیامنٹ محمد ادیب ،سابق ممبر پارلیامنٹ نریش یادو،پروفیسر سنکر کمار سنیال صدر ہریجن سیوک سنگھ،واجد خان کونسلر،ہیلتھ ڈائریکٹر الخیر فائونڈیشن ڈاکٹر امیت اپادھیائے،چیئر مین ڈاکٹر درخشاں فردوس ،سی ای او انتخاب الرحمن و دیگر نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
اس موقع پر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ الخیر فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات قابل تعریف ہے ایسی تنظیمیں بہت کم ہیں جو سماج کے لیے اس رفتار سے کام کررہی ہو اور ڈاکٹر درخشاں فردوس کا دل ہے نیک اس لیے وہ کام کرتی ہے انیک،یہ ہمہ وقت ہر میدان میں ضرورتمندوں کی مدد کے لیے تیار رہتی ہے مفت تعلیم ،فری ہیلتھ چیک اپ اور تین ہزار لوگوں کو کھانا کوئی معمولی بات نہیں ہے جو لائق ستائش ہے اور میں آج یہ یقین دلاتا ہوں کہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہوں ۔
محمد ادیب نے کہا کہ الخیر فاؤنڈیشن کی خدمات لائق ستائش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے سماجی خدمات ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اس لیے ہم سب کو سماج کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔پروفیسر سنکر کمار نے کہا کہ مستقبل میں ہم سب ملکر اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور اسے مزید آگے بڑھائیں گے ۔نریش یادو جی نے کہا کہ ڈاکٹر درخشاں فردوس نے ایک بن کر شروعات کی ہے ہم اسے لاکھوں ،کڑوروں تک پہنچائیں گے ۔کونسلر واجد خان نے کہا کہ الخیر فاؤنڈیشن نے ہمارے علاقے میں کافی سماجی کام کیے ہیں جو ناقابل فراموش ہیں جس کے لئے میں الخیر فائونڈیشن کے چیئر مین و دیگر ذمہ داران کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔ڈاکٹر امیت اپادھیائے نے بتایا کہ ہم نے اب تک ۳۰۰ سے زائد کینسر مریضوں کا علاج کروایا ہے اور اب ایک اسپتال کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے اس لیے جلد ہی اسپتال بنانے کا کام کیا جائے گا کیونکہ اسپتال بناناہمارے سماج کے لیے ضروری ہے تاکہ ہر ضرورت مند کو بہتر علاج مل سکے ۔انتخاب الرحمن نے کہا کہ ہم سے ہر شخص کچھ نہ کچھ سماج کو دے سکتا ہے اور سب سے اہم چیز جو دے سکتا ہے وہ ہے وقت ۔اس لیے سماج کی فلاح و بہبودکے لیے ہمیں اپنا قیمتی وقت دینا ہوگا تبھی ہم سب اور ملک کی ترقی ممکن ہے ۔
پروگرام کے اخیر میں ڈاکٹر درخشاں فردوس نے سبھی مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
الخیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں پر وقار تقریب کاا نعقاد
previous post