شانتاپورم : جامعہ اسلامیہ شانتاپورم میں امسال بڑے پیمانے پر دوروزہ جلسئہ تقسیم اسناد30 اور 31 دسمبر 2023 منعقد ہونے جا رہا ہے ہے ،جس میں ملک و بیرون ملک سے علماء کرام، دانشواران، سماجی کارکنان، اور سیاسی لیڈران تشریف لارہے ہیں۔
یہ اجلاس مختلف پروگراموں پر مشتمل ہوگا جس میں اکیڈمک کانفرنس ، لیڈرس میٹ، تقسیم اسناد اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔
ان پروگراموں میں ہندوستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماے کرام ، سماجی کارکنان کے علاوہ سیاسی لیڈران ودانشوران مختلف موضوعات پراظہال خیال فرمائیں گے. اسی طرح ملیالم اور اردو زبان میں متوازی اجلاس ایک ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ اردو زبان کے تحت اردو کانفرس منعقد کی جائے گی۔ "اردو کانفرنس” میں اردوداں دانشوران قوم وعلماے امت اور قائدین ملت مختلف عناوین پر اظہار خیال کریں گے۔
جن میں تین عناوین بہت اہم ہیں :
1. ہندوستان کے دینی تعلیمی ادارے ،خصوصیات اور استفادے کی راہیں ۔
2. ہندوستانی مسلمانوں کا مستقبل۔
3. فلسطین- ادبا اور شعرا کی نظر میں۔
ان تین عناوین کے تحت ہندوستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانان عظام اپنی قیمتی ووقیع آرا پیش کریں گے۔
معزز مہمانوں کی فہرست میں سے کچھ اہم نام مندرجہ ذیل ہیں ۔
1.حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)
2. محترم جناب انجینئر سید سعادت اللہ حسینی (امیر جماعت اسلامی ہند)
3. حضرت مولانا مفتی ثناءالہدی قاسمی (نائب ناظم امارت شریعہ بہارو اڈیشہ وجھارکھنڈ)
4. ڈاکٹر محی الدين غازی (سكريٹری تصنیفی اکیڈمی جماعت اسلامی ہند)
5. مولانا کمال اختر ندوی(استاذ تفسیر، دار العلوم ندوة العلماء لکھنو)
6. مولانا عبدالسبحان ندوی ناخدا بھٹکلی (نائب ناظم مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی، تکیہ کلاں یوپی )
7.مولانا عمر عابدین قاسمی مدنی (ڈپٹی ڈائریکٹر المعهد العالی الإسلامی حيدرآباد، وجنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ)
8-مولانا محمد رفیع کلوری عمری (مدیر ادارہ تحقیقات اسلامی،جامعہ دارالسلام عمرآباد و مدیر اعلی ماہنامہ راہ اعتدال عمرآباد)
9. محترم جناب عبد القدیر
(چیر مین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن)
10. محترم جناب احمد حسن عمران (سابق راجیہ سبھا ایم پی و ایڈیٹر ڈیلی نیوز پیپر "کولم”کولکاتہ، مغربی بنگال)
11-ڈاکٹر محمد ہاشم ندوى (اسسٹنٹ پروفیسر، پی جی سیکشن، دار الہدى ، كيرلا)
جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئےمولانا عبد الرحمن فلاحی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرالا)
واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ شانتاپورم کیرالا ہندوستان میں کی ایک منفرد درس گاہ ہے،جہاں جدید طرز پر دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے،اور اسلامی خطوط پر نئی نسل کی مکمل تربیت اور شخصیت سازی کا کام انجام دیا جاتا ہے،اسی طرح مختلف سطح پر ملت اسلامیہ کے لیے قیادت فراہم کرنا بھی یونیورسٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔