Home اسپورٹس آخری ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا،ایک اور کھلاڑی وطن واپس

آخری ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو لگا بڑا جھٹکا،ایک اور کھلاڑی وطن واپس

by قندیل

نئی دہلی:انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلی جارہی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے پیچھے ہے ۔ احمد آباد ٹیسٹ ہارنے کی وجہ سے انگلینڈ کی رواں سال کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ آخری ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا۔ اسٹار آل راؤنڈر کرس ووکس بغیر کوئی میچ کھیلے انگلینڈ واپس لوٹ گئے ہیں۔ کرس ووکس ای سی بی کی روٹیشن پالیسی کے تحت کوئی بھی میچ کھیلے بغیر ہندوستان کے ٹیسٹ دورے سے روانہ ہوگئے ہیں۔ ووکس جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور ہندوستان کے دورے پر جانے والی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں کسی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے آخری ون ڈے گذشتہ سال ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ ووکس وطن واپس آئیں گے۔کیون پیٹرسن اور ایان بیل سمیت سابق کھلاڑیوں نے انگلینڈ ٹیم کی روٹیشن پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت جوز بٹلر اور معین علی پہلے ٹیسٹ کے بعد واپس ہوگئے ۔ جانی بیئرسٹو اور مارک ووڈ پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔تاہم انگلینڈ کے پاس آخری ٹیسٹ میں تیز بولنگ کے لئے کافی متبادل موجود ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم آخری ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ احمد آباد پچ پر اتر سکتی ہے۔ آرچر اور لیچ کا کھیلنا تقریبا یقینی ہے۔ اس کے علاوہ بیس اور مارک ووڈ کو آخری ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی سیریز کا آخری میچ چار مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment