آخرکارنتیش کمارنے بہارکوٹیسٹنگ میں سب سے کم درجہ پرپہونچادیا:پرشانت کشور

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ایسے وقت میں جب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،تواپوزیشن بھی حکومت کی تساہلی پرگرفت کاکوئی موقعہ نہیں چھوڑرہی ہے۔ انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشورنے ایک ٹویٹ میں بہار کے سی ایم نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ریاستوں میں کم تعداد میں جانچ کرنے کی وجہ سے نتیش پر تنقید کی ہے اور ان کی قیادت کو لاتعلق اور غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔انھوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاہے کہ نتیش کمارنے آخربہارکوٹیسٹنگ میں سب سے نچلے درجے پرپہونچاہی دیاہے ۔واضح ہوکہ بہارمیں دس لاکھ کی آبادی پرصرف 313ٹیسٹ ہورہے ہیں۔اس طرح زیادہ متاثرتیرہ ریاستوں میں بہارسب سے نیچے ہے۔اتنے کم ٹیسٹ کے بعدہرطرف سے بہارحکومت پرسوال اٹھ رہے ہیں اوراسے بہارسرکارکی ناکامی کے طورپردیکھاجارہاہے۔