Home قومی خبریں اکھلیش یادو نے انکاؤنٹر پراٹھائے سوال، بی جے پی پر سازش کا الزام

اکھلیش یادو نے انکاؤنٹر پراٹھائے سوال، بی جے پی پر سازش کا الزام

by قندیل

لکھنؤ:اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وکاس دوبے کے انکائونرپر سوال اٹھایا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے میں ایک سازش میں مصروف ہے، جس طرح سے سماج وادی پارٹی کا نام لیا جارہا ہے، بی جے پی چاہتی ہے کہ یہ الزام دوسروں پر عائد کیا جائے۔اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ5 سالوں سے وکاس دوبے کے فون کے ریکارڈ نکالے جائیں تاکہ یہ سامنے آ جاسکے کہ اسکا کس سے تعلق تھا۔ اکھلیش نے کہا کہ کون سے قائدین انہیں بچا رہے ہیں کون سے پولیس اہلکار ان کے ساتھ تھے یہ واضح ہونا چاہئے۔سابق وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کے نام بھی اس میں شامل کیے جائیں گے تو وہ بھی منظرعام پر آجائیںگے ۔ لیکن اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور سچ سب کے سامنے آنا چاہئے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ پورا تھانہ ہٹا دیا گیا، کچھ پولیس اہلکاروں کو جیل میں ڈال دیا گیا، اس وکاس دوبے نے اپنا نیٹ ورک پولیس سے لے کر سیاستدانوں تک پھیلارکھا تھا۔

You may also like

Leave a Comment